میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شریف خاندان کا اب سیاست میں کوئی مستقبل نہیں، آصف زرداری

شریف خاندان کا اب سیاست میں کوئی مستقبل نہیں، آصف زرداری

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۸ اگست ۲۰۱۷

شیئر کریں

لاہور(بیورورپورٹ)سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سیاست میں کوئی بات آخری نہیں ہوتی، نواز شریف اور ان کی فیملی کو آئندہ سیاست میں نہیں دیکھ رہا، لوگ غلط فہمی میں ہیں ہم نے نواز شریف کا ساتھ دیا ہم نے حکومت اور جمہوریت بچائی تھی، عمران خان فل ٹاس کھیل رہے ہیں نو بال پر آئیں گے تو دیکھیں گے۔ عمران خان سے کبھی ملاقات ہوئی نہ ہوگی ہے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ نواز شریف معصوم نہیں مجرم ہیں، ملک میں ہمیشہ دائیں بازو کی سیاست رہی تو نقصان ہو گا۔ جمعرات کے روز لاہور میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر آصف علی زرداری نے پریس کانفرنس کی جس میں سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ جب سے لاہور آیا ہوں یہاں پر گہما گہمی بڑھ گی ہے، ہم پارلیمنٹ اور جمہوریت کے ساتھ ہیں کچھ لوگوں کی غلط فہمی ہے کہ ہم نے پچھلی دفعہ نواز شریف کا ساتھ دیا، ہم نے نواز شریف کا ساتھ نہیں، بلکہ حکومت کا ساتھ دے کر جمہوریت کو بچایا تھا۔ جمہوریت کو پروان چڑھنا دیکھنا چاہتے ہیں ملک کا جمہوریت کے بغیر کوئی مستقبل نہیں ہے اور نہ ہی کوئی راستہ ہے، انہوں نے کہا کہ سیاست میں کوئی بات حرف آخر نہیں ہوتی، مگر نواز شریف کی گزشتہ چار سالوں میں طرز حکمران سیاسی نہیں تھا، میرے دور میں کوئی سیاسی قیدی نہیں تھا، ان کا دور دیکھیں اگر چار سالوں کے بعد آپ اپنے سگے بھائی کو بھی کال کریں گے تو وہ بھی کال نہیں اٹھائے گا، میری دوستی نواز شریف کے ساتھ نہیں جمہوریت کے ساتھ ہے۔ نواز شریف کے ساتھ پائے نہیں کھائے اور نہ ہی کھانا چاہتا ہوں۔ سابق صدر نے عمران خان سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان فل ٹاس پر کھیل رہے ہیں جب وہ نو بال پر آئیں گے تو دیکھیں گے، نواز شریف اور عمران خان ایک سکے کے دو رخ ہیں، میرے چیئرمین بلاول نے جو کہہ دیا، لہذا میری بھی وہی بات ہے ہمارا مقصد ہے بھٹو ازم کے نظریات کے تحت سیاست کریں، فی الحال پیپلزپارٹی اپنی طرز سیاست پر چل رہی ہے مستقبل جو ہوگا دیکھیں گے۔ ہم نے میثاق جمہوریت میں کہہ دیا تھا کہ آرٹیکل63,62کو نکا لیں آرٹیکل63,62پارلیمنٹ میں آیا تو دیکھیں گے، آصف علی زرداری نے مزید کہا کہ نواز شریف کے اسلام آباد سے لاہور واپس کے قافلے کی سیکورٹی کے لیے20ہزار سیکورٹی اہلکار تعینات تھے اور ان کے قافلے کی تمام گاڑیاں ایم ڈبلیو تھیں، بچہ بھی بی ایم ڈبلیو کے نیچے آکر جاں بحق ہوا۔ اس موقع پر چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ملک میں ہمیشہ دائیں بازوں کی سیاست رہی تو ملک کے لیے اچھا نہیں ہوگا، نیشنل ایکشن پلان میں ذکر ہے کہ کالعدم جماعت نام بدل کر سیاست نہیں کر سکتی، انہوں نے کہا کہ ہمیشہ سے موقف دیا ہے کہ احتساب سب کا ہونا چاہئے قوم جانتی ہے نواز شریف معصوم نہیں عدالت نے مجرم قرار دیا ہے، پنجاب اور کے پی کے سے سیاسی سرگرمیوں کو شروع کرنے جارہا ہوں19کو مانسہرہ اور 26کو اٹک میں جلسہ کروں گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں