وانا، سیکیورٹی فورسزکی کارروائی، دہشت گردی کی بڑی کوشش ناکام
شیئر کریں
آپریشن کے دوران بارود سے بھری گاڑی اور موٹر سائیکل تباہ کر دی گئی ، ایک خارجی ہلاک اور 5 زخمی ہوئے
جنوبی وزیرستان کے صدر مقام وانا میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کی بڑی کوشش ناکام بنا دی۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران بارود سے بھری گاڑی اور موٹر سائیکل تباہ کر دی گئی جبکہ 1 خارجی ہلاک اور 5 زخمی ہوئے۔ سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ وانا میں بارودی مواد سے بھری گاڑی خودکش حملے سے پہلے ہی تباہ کر دی گئی۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق گاڑی میں موجود دھماکا خیز مواد ممکنہ طور پر دہشت گرد حملے میں استعمال کیا جانا تھا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خودکش حملے کے لیے تیار گاڑی کی مسلسل 3 دن نگرانی کی گئی اور اسے آبادی سے دور جانے پر نشانہ بنایا گیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی میں سیکیورٹی فورسز نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے معصوم شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا۔


