میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان، کراچی کے شہریوں پر زیادہ بوجھ پڑے گا

بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان، کراچی کے شہریوں پر زیادہ بوجھ پڑے گا

جرات ڈیسک
منگل, ۱۸ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے جبکہ کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی فی یونٹ 2 روپے 33 پیسے مہنگی ہوسکتی ہے۔ کے الیکٹرک اور سی پی پی نے ایف سی اے کی مد میں درخواستیں نیپرا میں دائر کردیں، جس پر 26 جولائی کو سماعت کی جائے گی۔ نیپرا میں درخواستیں ماہ جون کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائر کی گئیں۔ منظوری کی صورت میں بجلی صارفین ایک ماہ کیلئے اضافی قیمتیں ادا کریں گے۔کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی فی یونٹ 2 روپے 33 پیسے مہنگی ہونے کا امکان ہے جبکہ سرکاری ڈسکوز کے صارفین کیلئے فی یونٹ قیمت ایک روپے 89 پیسے بڑھ سکتی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں