میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
گریڈ 19 کا موسٹ جونیئر افسر ایم ایس تعینات

گریڈ 19 کا موسٹ جونیئر افسر ایم ایس تعینات

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۸ جون ۲۰۲۳

شیئر کریں

حیدرآباد(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی)سندھ حکومت نے عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑا دیں، گریڈ 19 کا موسٹ جونیئر افسر ایم ایس تعینات، 15جون کو سریش کمار کو سر کائوس جی انسٹیٹیوٹ آف سائیکاٹری کا ایم ایس مقرر کیا گیا، سریش کمار سنیارٹی لسٹ 579نمبر پر موجود، گریڈ 20 اور 19کے سینئر افسران پوسٹنگ کیلئے پریشان، تفصیلات کے سندھ حکومت نے عدالتی احکامات اور قواعد و ضوابط کی دھجیاں اڑاتے ہوئے موسٹ جونیئر افسر کو ایم ایس تعینات کردیا ہے، سر کائوس جی انسٹیٹیوٹ آف سائیکاٹری حیدرآباد کی ایم ایس کا عہدے پر ڈاکٹر پھلاج کمار تعینات تھے، جو کہ 11جون کو ریٹائرڈ ہوگئے، 12جون کو سندھ حکومت نے محکمہ صحت اور تعلیم میں تبادلوں و تعیناتیوں کے اختیارات متعلقہ محکموں کے وزیر سے مشروط کرنے کا نوٹیفکیشن نکالا تاہم اس نوٹیفکیشن میں یہ واضع کیا گیا تھا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے تحت او پی ایس پر تعیناتی نہیں ہو سکتی، 15جون کو چیف سیکریٹری سندھ نے نوٹیفکیشن نکالتے ہوئے گریڈ 19کے موسٹ سینئر افسر ڈاکٹر سریش کمار کو ایم ایس مقرر کردیا ہے، ڈاکٹر سریش ایڈیشنل ایم ایس کے طور پر کام کر رہے تھے، سر کائوس جی ہسپتال میں ایم ایس کے عہدے پر کام کرنے والے گریڈ 20کے سینئر ڈاکٹر عامر دبیر، ڈاکٹر نند لال سمیت دیگر گریڈ 19اور 20کے سینئر افسران پوسٹنگ کیلئے پریشان ہیں ہیں، لیکن سندھ حکومت نے سنیارٹی لسٹ میں 579نمبر موجود چہیتے ڈاکٹر کو ایم ایس مقرر کردیا ہے، ڈاکٹر سریش کمار 12فبروری 1999کو بھرتی ہوئے اور سنیارٹی لسٹ میں 579پر موجود ہیں، ڈاکٹر سریش انتظامی معاملات میں غفلت برتنے پر معطل بھی ہو چکے ہیں، اس سلسلے میں روزنامہ جرأت کی جانب سے رابطہ کرنے پر ڈاکٹر سریش نے موقف دینے سے کتراتے ہوئے کہا کہ وہ کسے ایمرجنسی میں ہیں، پیر کو آفس آئیں وہ وہاں موقف دینگے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں