قومی اسمبلی میں تین دن کی ہلڑبازی کے بعدماحول پر سکون
ویب ڈیسک
جمعه, ۱۸ جون ۲۰۲۱
شیئر کریں
قومی اسمبلی میں 3 روزکی ہنگامہ آرائی کے بعد ماحول بدل گیا، ایوان میں امن و سکون دیکھنے میں آیا، ارکان اپنی اپنی نشستوں پر خاموشی سے موجود رہے۔قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف اور مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف نے اظہارِ خیال کیا تو ان کی تقریر کے دوران مکمل خاموشی رہی۔پارلیمنٹیرین کو غلطی کا احساس ہو گیا، پرامن صورتِ حال کے باعث اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کو تقریر مکمل کرنے کا موقع مل گیا۔