میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی ٹی آئی اور اتحادی جماعتوں کا ایجنڈا ایک ہے، عمران خان

پی ٹی آئی اور اتحادی جماعتوں کا ایجنڈا ایک ہے، عمران خان

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۸ جون ۲۰۲۰

شیئر کریں

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ماضی میں اقتدار میں رہنے والی سیاسی قیادت نے عوامی خدمت نہیں کی، انہوں نے صرف اپنی ذاتی مفاد کی خاطر اقتدار کا استعمال کیا۔ پی ٹی آئی اور اتحادی جماعتوں کا مشترکہ ایجنڈا کرپشن کا خاتمہ، غربت میں کمی اور عوامی خدمت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو گورنر ہائوس میں اتحادی جماعتوں کے وفد سے ملاقات میں کیا۔ملاقات میں گورنر سندھ عمران اسماعیل، وزیر نجکاری محمد میاں سومرو، وزیر بحری امور سید علی زیدی بھی موجود تھے۔وفد میں وسیم اختر، کنور نوید، محترمہ کشور زہرہ، فردوس شمیم نقوی، حلیم عادل شیخ، سید آفریدی، اشرف قریشی، ڈاکٹر ارباب غلام رحیم، عرفان مروت،عارف مصطفی جتوئی، سردار عبدالرحیم، حسنین مرزا شامل تھے۔وزیر اعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں اقتدار میں رہنے والی سیاسی قیادت نے عوامی خدمت نہیں کی ۔انہوں نے صرف اپنی ذاتی مفاد کی خاطر اقتدار کا استعمال کیا۔وزیر اعظم نے کہا کہ پی ٹی آئی اور اتحادی جماعتوں کا مشترکہ ایجنڈا کرپشن کا خاتمہ، غربت میں کمی اور عوامی خدمت ہے۔ اس ضمن میں وفاقی حکومت تمام صوبوں بشمول سندھ کے ساتھ ہر ممکن تعاون کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ انتظامی اصلاحات اور نچلی سطح پر اختیارات کی منتقلی سے حقیقی ترقی ممکن ہو سکے گی۔اتحادی جماعتوں کے ممبران نے صوبہ سندھ میں ترقیاتی کاموں اور انتظامی اصلاحات کے حوالے سے تجاویز وزیراعظم کو پیش کیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں