میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
فوج کے ذریعے پی ٹی آئی ختم کرنے کا منصوبہ ہے،عمران خان

فوج کے ذریعے پی ٹی آئی ختم کرنے کا منصوبہ ہے،عمران خان

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۸ مئی ۲۰۲۳

شیئر کریں

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں جو ہورہا ہے یہ سارا منصوبے کا حصہ ہے تاکہ فوج اور تحریک انصاف سامنے آجائے۔ میڈیا ٹاک کے دوران انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کو مطلوب 30 – 40 دہشت گرد افراد کے نام بتانے چاہیے، انہوں نے پہلے بھی گھر پر دھاواں بولا،رائفلزرکھنے پیٹرول بم بنانے کا الزام لگایا، ان کا منصوبہ تھا کہ 40 لوگوں کو لاکر میرے گھر سے گرفتاری ڈالی جاتی۔عمران خان نے کہا کہ سیاسی جماعتیں ایسی کاروائیوں سے مضبوط ہوتی ہیں، پولیٹکل پارٹی کا ووٹ بینک بڑھتا تو اس کی مقبولیت اوپر جاتی ہے۔’عامر کیانی کے جانے کا مجھے بہت افسوس ہوا‘ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ عامر کیانی کے جانے کا مجھے بہت افسوس ہوا، ہمارے لیڈرز پر بہت پریشر ہے، عثمان ڈار کے گھر میں پولیس گھس گئی،جو لوگ پریشر برداشت کررہے ہیں قوم آپ کو یاد رکھے گی، میں آپ کو نہیں بھولوں گا۔’ملک کے اند رچار دن جو ہوا ہے اس پر آزاد کمیشن بننا چاہیے‘انہوں نے کہا کہ میں حقیقی آزادی کیلئے اس پریشر کے باوجود پیچھے نہیں ہٹوں گا، مجھ پر دو قاتلانہ حملے ہوچکے ہیں، میں پھر بھی پیچھے نہیں ہٹا۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ حالیہ دنوں میں 25 کارکنان شہید ہوئے، جن کو سیدھی گولیاں ماری گئیں، ساڑھے سات ہزار کارکنان کو گرفتار کرلیا گیا، ان واقعات پر آزاد کمیشن بنے گا تو ہماری جیت ہوگی۔عمران خان نے کہا کہ ملک کے اند رچار دن جو ہوا ہے اس پر آزاد کمیشن بننا چاہیے، کور کمانڈر ہاوس میں سی سی ٹی وی کیمرہ لگے ہیں، ان کی فوٹجز سامنے آنی چاہیے، :میانوالی، کور کمانڈر ہاوس اور پشاور میں پہلے سے لوگ موجود تھے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں