میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
چودھری نثار  کی مسلم لیگ (ن)میں فاروڈ بلاک بنانے کی خبروں کی تردید

چودھری نثار کی مسلم لیگ (ن)میں فاروڈ بلاک بنانے کی خبروں کی تردید

ویب ڈیسک
منگل, ۸ جنوری ۲۰۱۹

شیئر کریں

سابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے مسلم لیگ (ن)میں فاروڈ بلاک بنانے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہاہے کہ موجودہ حکومت کو کار کر دگی دکھانے کیلئے وقت ملنا چاہیے حکومت باتیں کم اور کام پرزیادہ توجہ دے مسلم ممالک سے ملنے والی امداد کا سہرا موجودہ حکومت کے سر نہیں ہے۔ ایک انٹرویومیں سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خا ن نے پاکستان مسلم لیگ (ن )میں فارورڈ بلاک بنانے کی خبروں کی تردید اور سیاسی سفر جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جو حکومت آئی ہے یا جس کے بارے میں کہا جاتا ہے لائی گئی ہے اور کہتے ہیں کہ الیکشن کے ذریعے لائی گئی ہے ،اس حکومت کو کارکردگی دکھانے کے لیے وقت ملنا چاہیے لیکن اس کے ساتھ ساتھ اپوزیشن کو بھی سانس لینے کا موقع ملنا چاہیے۔انہوںنے کہاکہ حکومت باتیں کم اور کام پر زیادہ توجہ دے۔چودھری نثار علی خان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو واضح پیغام دینے پر وزیراعظم عمران خان کی تعریف کی اور کہا کہ موجودہ حکومت کا شیلٹر ہوم بنانے کا منصوبہ بھی قابل ستائش ہے۔انہوں نے عمران خان کو غیر روایتی وزیراعظم بننے کا مشورہ دیا جبکہ حالیہ ملنے والی امداد کا کریڈٹ کسی اور کو دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ مسلم ممالک سے ملنے والی امداد کا سہرا موجودہ حکومت کے سر نہیں ہے۔انہوںنے کہاکہ اس وقت ن لیگ سمیت ہر پارٹی کو مستقبل کی فکر کرنی چاہیے ، فارورڈ بلاک کو معیوب عمل سمجھتا ہوں ،میں نے کبھی بھی ایسا کرنے کی کوشش نہیں کی۔چوہدری نثار نے کہا کہ عمران خان کا شیلٹر ہوم منصوبہ اچھا ہے ،نواز شریف کو پانچ سال تک شیلٹر ہوم بنانے کے لیے قائل کرتا رہا لیکن بد قسمتی سے اس پر عمل نہ ہو سکا۔


مزید خبریں

دمشق: بشار الاسد کی شامی حکومت کے ڈرامائی زوال نے ان کی حکومت کے تاریک پہلوؤں کو بے نقاب کر دیا ہے، جن میں ممنوعہ منشیات کیپٹاگون کی صنعتی سطح پر برآمد شامل ہے۔  زرائع کے مطابق اپوزیشن فورسز نے ان اڈوں اور تقسیم کے مراکز پر قبضہ کر لیا ہے جہاں یہ نشہ آور گولیاں تیار کی جاتی تھیں اور پورے مشرق وسطیٰ میں بلیک مارکیٹ میں فروخت کی جاتی تھیں۔ ہیئت تحریر الشام کے زیر قیادت ان جنگجوؤں نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے منشیات کی ایک بڑی کھیپ قبضے میں لے لی ہے اور اسے تباہ کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔  ایچ ٹی ایس کے جنگجوؤں نے اے ایف پی کے صحافیوں کو دمشق کے مضافات میں ایک کوئلے کے گودام تک رسائی دی، جہاں کیپٹاگون گولیوں کو برقی آلات کے پرزوں کے اندر چھپا کر برآمد کیا جا رہا تھا۔  گودام کے نیچے موجود ایک بڑے گیراج میں، ہزاروں کی تعداد میں مٹیالے رنگ کی کیپٹاگون گولیاں نئی گھریلو وولٹیج اسٹیبلائزرز کی تانبے کی کوائلز میں چھپائی گئی تھیں۔  ابو مالک الشامی نامی ایک نقاب پوش جنگجو نے کہا،

دمشق: بشار الاسد کی شامی حکومت کے ڈرامائی زوال نے ان کی حکومت کے تاریک پہلوؤں کو بے نقاب کر دیا ہے، جن میں ممنوعہ منشیات کیپٹاگون کی صنعتی سطح پر برآمد شامل ہے۔ زرائع کے مطابق اپوزیشن فورسز نے ان اڈوں اور تقسیم کے مراکز پر قبضہ کر لیا ہے جہاں یہ نشہ آور گولیاں تیار کی جاتی تھیں اور پورے مشرق وسطیٰ میں بلیک مارکیٹ میں فروخت کی جاتی تھیں۔ ہیئت تحریر الشام کے زیر قیادت ان جنگجوؤں نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے منشیات کی ایک بڑی کھیپ قبضے میں لے لی ہے اور اسے تباہ کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ ایچ ٹی ایس کے جنگجوؤں نے اے ایف پی کے صحافیوں کو دمشق کے مضافات میں ایک کوئلے کے گودام تک رسائی دی، جہاں کیپٹاگون گولیوں کو برقی آلات کے پرزوں کے اندر چھپا کر برآمد کیا جا رہا تھا۔ گودام کے نیچے موجود ایک بڑے گیراج میں، ہزاروں کی تعداد میں مٹیالے رنگ کی کیپٹاگون گولیاں نئی گھریلو وولٹیج اسٹیبلائزرز کی تانبے کی کوائلز میں چھپائی گئی تھیں۔ ابو مالک الشامی نامی ایک نقاب پوش جنگجو نے کہا، "جب ہم نے گودام میں داخل ہو کر تلاشی لی، تو ہمیں پتہ چلا کہ یہ فیکٹری ماہر الاسد اور اس کے ساتھی عامر خیتی کی ہے۔" ماہر الاسد سابق صدر بشار الاسد کا بھائی تھا، اب مفرور سمجھا جا رہا ہے۔ اس پر منشیات کی منافع بخش تجارت کے پیچھے ماسٹر مائنڈ ہونے کا الزام ہے۔ شامی سیاستدان عامر خیتی پر 2023 میں برطانوی حکومت نے پابندیاں عائد کی تھیں۔ 

Author One
جمعه, ۱۳ دسمبر ۲۰۲۴

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں