میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
میں کسی صوبے کا  محتاج وزیر نہیں،آخری بارکہہ رہا ہوں ٹرین چلانے دیں،شیخ رشید

میں کسی صوبے کا محتاج وزیر نہیں،آخری بارکہہ رہا ہوں ٹرین چلانے دیں،شیخ رشید

ویب ڈیسک
پیر, ۱۸ مئی ۲۰۲۰

شیئر کریں

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اگر جہاز اور بسیں چلانے کی اجازت دی جارہی ہے تو ہم نے کیا بگاڑا ہے؟آخری بار استدعا کر رہا ہوں ٹرین چلانے دیں،میں خود بھی فیصلہ کر سکتا ہوں مگر مجھے عمران خان کی حیا مارتی ہے،میں کسی صوبے کا محتاج وزیر نہیں،بڑی عید سی قبل جھاڑو پھرے گا،شہباز شریف کو میری پارٹی والا سافٹ وئیر رکھنا چاہیے تھا،عمران خان کی حکومت کو 5 سال چلتے دیکھ رہا ہوں،اگر 31 جولائی تک نیب ترمیم نا ہوئی تو بڑی عید سے پہلے جھاڑو پھر جائیگا۔ اتوار کو یہاں ریلوے اسٹیشن پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہاکہ روزانہ کی 142 ٹرین چلاتے ہیں،15 سے 18 فریٹ الگ چلاتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ تمام تر ایس او پی لکھ کردے دیے ہیں، میں ٹرینیں چلانے کیلئے پرسوں سے زیادہ انتظار نہیں کر سکتا،مجھے عمران خان کی حیامارتی ہے۔ شیخ رشید نے کہاکہ کسی نے اگر میری طاقت دیکھنی ہے تو اللہ کی دی گئی طاقت دیکھ لے،پرسوں تک ٹرین چکا دیں گے یا نہیں چلے گی۔ انہوں نے کہاکہ میں کسی بھی صوبہ کا ماتحت نہیں، عمران خان سے ملاقات کا انتظار ہے،24 کروڑ روپے ہمارے پاس جمع ہیں، ہماری ایڈوانس بکنگ ہوتی ہے،ہمیں یقین دہانی تھی کہ پیر تک ہم ٹرین چلائیں گے،پاکستان ریلوے اللہ کے بعد عمران خان اور میرے ماتحت ہیں۔ انہوں نے کہاکہ میں تھکا ہوا وزیر نہیں،نا ہی میرے رنگ پسٹن بیٹھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اگر بدھ تک ٹرین چلانے کی اجازت نہ ملی تو بکنگ کی مد کے 24 کروڑ روپے عوام کو واپس کر دیں گے،بلوچستان سے ایک جعفر ایکسپریس چلانی ہے، کیا مسئلہ ہے؟اگر کراچی کا ٹریک کھلے گا تو ریلوے چلے گی۔ انہوں نے کہاکہ جیسے پنجاب والوں نے اجازت دی وہ میرے دل میں ہے، کچھ کہنا نہیں چاہتا، انہوں نے کہاکہ استدعا ہے کہ ٹرین کو چلانے دیں، میں از خود بھی ریلوے چلانے کا فیصلہ کر سکتا ہوں۔ انہوں نے کہاکہ ٹکٹ کی قیمت نہیں بدلی ہمیں ساڑھے پانچ ارب روپے کا خسارہ ہے،ریلوے 4 صوبوں کی زنجیر ہے، پرسوں کے بعد سفری ایس او پی پر کام نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہاکہ مراد علی شاہ سے تعلقات اچھے ہیں لیکن فون پر بات نہیں کرنا چاہتا،کے سی آر کا معاملہ ہو تو مراد علی شاہ سے بات کروں۔انہوں نے کہاکہ 90 روز کی بکنگ ہوتی ہے،60 روز تو نکل چکے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں