میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
گلوکارہ ماہا علی کاظمی نے گلوکار علی نور پر جنسی ہراسانی کا الزام لگا دیا

گلوکارہ ماہا علی کاظمی نے گلوکار علی نور پر جنسی ہراسانی کا الزام لگا دیا

ویب ڈیسک
منگل, ۱۸ اپریل ۲۰۲۳

شیئر کریں

گلوکارہ ماہا علی کاظمی نے نوری بینڈ کے معروف گلوکار علی نور پر جنسی ہراسانی کا الزام عائد کر دیا۔ماہا علی کاظمی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے علی نور پر الزام عائد کیا ہے کہ گلوکار نے ان کو کوک اسٹوڈیو میں آڈیشن کے دوران ہراساں کیا۔گلوکارہ نے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ جب وہ کوک اسٹوڈیو کے آڈیشن کیلئے گئیں تو علی نور نے ان سے نازیبا سوالات کئے اور انہیں ہراساں کرنے کی کوشش کی جبکہ انہیں آڈیشن کیلئے گانے بھی نہیں دیا اور یہ احساس دلانے کی کوشش کی کہ وہ بہتر گلوکارہ نہیں ہیں۔ماہا علی کاظمی نے علی نور پر انہیں زبردستی نشہ کروانے کی کوشش کرنے کا بھی الزام عائد کیا ہے ویڈیو پیغام میں ماہا کا کہنا تھا کہ وہ چاہے مشہور گلوکارہ نہیں مگر ایسی خاتون بھی نہیں جو مشہور ہونے کیلئے کسی کی گندی آفر قبول کرلیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں