میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
خیبرپختونخواکابینہ میں استعفوں کی بھرمار، 3 مشیر مستعفی

خیبرپختونخواکابینہ میں استعفوں کی بھرمار، 3 مشیر مستعفی

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۸ اپریل ۲۰۲۱

شیئر کریں

خیبرپختونخوا حکومت کی صوبائی کابینہ میں استعفے دینے کا سلسلہ شروع ہو گیاہے اور متعدد مشیران عہدے سے مستعفی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ کے مشیر ضیاء اللہ بنگش اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔ انہوں نے اپنا استعفیٰ وزیراعلیٰ محمود خان کو بھجوا دیا۔پی ٹی آئی رہنما ضیاء اللہ بنگش نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ حلقے کی ذمہ داریاں بہت ہیں۔ اپنے حلقے پر زیادہ توجہ دینا چاہتا ہوں۔ وزیراعلیٰ محمود خان کو اپنا استعفیٰ پیش کر دیاہے۔دوسری طرف وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے توانائی حمایت اللہ نے بھی اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا اور استعفیٰ وزیراعلیٰ کو بھیج دیا ہے۔دریں اثناء معاون خصوصی برائے ایکسائز غزن جمال نے بھی اپنا استعفیٰ وزیراعلیٰ محمود خان کو بھجوا دیا اور کہا کہ بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر استعفیٰ پیش کر رہا ہوں۔تمام استعفے قبول کرلئے گئے ،صوبائی کابینہ میں مزید وزراء کے استعفے آنے اور کئی وزراء کے قلمدان تبدیل کئے جانے کا امکان ہے اور کابینہ میں دو مزید مشیر بھی لئے جا رہے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں