ڈاکٹرعاصم کیخلاف کیس 8سال بعد اینٹی کرپشن بھیجنے کا حکم
ویب ڈیسک
پیر, ۱۸ مارچ ۲۰۲۴
شیئر کریں
نیب کی تاریخ کا سب بڑا اسکینڈل نیب کے ہاتھوں سے نکل گیا۔ احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم سمیت پانچ ملزمان کے خلاف 462 ارب روپے کے کرپشن کا ریفرنس اینٹی کرپشن کو بھیجنے کا حکم دے دیا۔ ریفرنس چیئرمین نیب کو واپس بھیجوادیا گیا۔۔عدالت نے ریفرنس چیئرمین نیب کو واپس بھجوانے کی درخواست پر فیصلہ سنایا جس میں کہاگیا کہ جب تک ملزمان متعلقہ عدالت سے ضمانت کے لیے رجوع نہیں کرتے ضمانت پر رہیں گے۔ متعلقہ عدالت یا تفتیشی افسر کے نوٹس کے باوجود ملزمان متعلقہ فورم پر پیش نہ ہوں تو ضمانت کی رقم ضبط کرلی جائے۔ ریفرنس میں نامزد دیگر ملزمان میں محمد صفدر، اطہرحسین، اعجاز چوہدری اور عبد الحمید شامل ہیں۔۔ عدالت نے ریفرنس کے مفرور ملزم مسعود جعفری کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی بھی ختم کردی۔