میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ بلڈنگ ، حیدرآباد کی گنجان آباد یوں میں غیر قانونی ، ناقص تعمیرات

سندھ بلڈنگ ، حیدرآباد کی گنجان آباد یوں میں غیر قانونی ، ناقص تعمیرات

ویب ڈیسک
پیر, ۱۸ مارچ ۲۰۲۴

شیئر کریں

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد میں غیرقانونی تعمیرات کو روکنے میں ناکام، گنجان آبادیوں میں بلند و بالا عمارتوں کی تعمیرات جاری، لطیف آباد غیرقانونی تعمیرات کا گڑھ بن گیا، وارڈ سٹی میں پلاٹ نمبر 1404/7 پر 6 منزلہ عمارت کی قواعد و ضوابط کے بغیر تعمیرات کا عمل جاری، تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں غیرقانونی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد میں غیرقانونی تعمیرات کو روکنے میں مکمل طور پر ناکام ہوگئی جبکہ شہر کی گنجان آبادیوں میں بلند و بالا پرائیوٹ کمرشل تعمیرات کا سلسلہ جاری ہے، حیدرآباد شہر کا لطیف آباد والا علاقہ غیرقانونی تعمیرات کا گڑھ بن گیا ہے، لطیف آباد نمبر 4،5،6،11 سمیت دیگر یونٹس میں دو دس تین منزلہ پرائیوٹ کمرشل تعمیرات بغیر کسے این او سی کے جاری ہیں جبکہ اکثر تعمیرات رہائشی علاقوں میں کی جا رہی ہیں، شہر کے اہم تجارتی و کاروباری مرکز ٹاور مارکیٹ میں بھی غیرقانونی تعمیرات کا انکشاف ہوا ہے، ملنے والی معلومات کے مطابق سٹی کے وارڈ اے میں پرنس علی روڈ پر پلاٹ نمبر 1404/7 پر 6 منزلہ پرائیوٹ کمرشل منصوبے کی تعمیرات شروع کردی گئی ہیں، ذرائع کے مطابق شہر کی گنجان آبادی میں قواعد و ضوابط کے بغیر تعمیرات کی جا رہی ہیں جبکہ اس منصوبے کا نام پر بھی خفیہ رکھا گیا ہے، شہر کی سٹی اور لطیف آباد والے علاقوں میں خفیہ طور پر تعمیرات کرکے بیچ دئے جاتے ہیں لیکن سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد کاروائی کرنے سے گریزاں ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں