میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کورونا کا مشتبہ مریض پولیس کی آمد پر فرار

کورونا کا مشتبہ مریض پولیس کی آمد پر فرار

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۸ مارچ ۲۰۲۰

شیئر کریں

کراچی کے علاقے گلشن حدید میں ایک گھر میں آئے ہوئے مہمان میں کورونا وائرس کا شک ہونے پر مالک مکان اور اہل محلہ نے پولیس کو بلالیا، مشتبہ مریض پولیس کی آمد سے قبل فرار ہوگیا۔ایس ایچ او تھانہ اسٹیل ٹاون شاکر حسین کے مطابق اہل محلہ اور گھر کے مالکان کی جانب سے کورونا وائرس کے شک میں کوئی صداقت نہیں، محمد علی ایک روز قبل گوادر سے کراچی آیا تھا اور وہ لاڑکانہ کا رہائشی ہے ۔ جبکہ پولیس نے اس ڈاکٹر سے بھی رابطہ کیا ہے جس سے محمد علی نے ملاقات کی تھی۔ڈاکٹر نے بھی محمد علی میں کورونا وائرس نہ ہونے کی تصدیق کردی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں