پیپلز پارٹی ، نوازلیگ کے درمیان شراکت اقتدار کا فارمولا طے
شیئر کریں
پاکستان مسلم لیگ(ن) نے حکومت سازی کے حوالے سے پیپلز پارٹی کو قائل کر لیا جس کے تحت وفاق اور صوبوں میں پیپلز پارٹی کو اہم عہدے دیے جائیں گے ۔تفصیلات کے مطابق حکومت سازی کے حوالے سے مسلم لیگ(ن) اور پیپلز پارٹی میں ڈیڈلاک ختم ہو گیا اور معاملات میں پیش رفت کے حوالے سے حائل رکاوٹیں دور ہو گئیں۔ذرائع کے مطابق پاور شیئرنگ فارمولے کے تحت صدر، اسپیکرشپ اور گورنر کے عہدے پیپلز پارٹی کو دیے جائیں گے ۔ذرائع کے مطابق پنجاب کابینہ میں بھی پیپلز پارٹی کو وزارتیں ملیں گی اور مسلم لیگ(ن) نے بلوچستان میں حکومت سازی کے لیے پیپلز پارٹی کو حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے ۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ مطالبات تسلیم ہونے پر پیپلز پارٹی نے وفاقی حکومت میں شامل ہونے پر رضا مندی ظاہر کردی۔لیگی رہنما خواجہ آصف نے بھی تصدیق کی کہ وفاق میں مسلم لیگ(ن)، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم مل کر حکومت بنانے جا رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ(ن) کی معاونت سے بننے والی بلوچستان حکومت میں وزیراعلیٰ پیپلزپارٹی کا ہوگا۔