میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
تحریک انصاف میں فارورڈ بلاک بن چکا تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کارسک تولیناپڑے گا، مریم نواز

تحریک انصاف میں فارورڈ بلاک بن چکا تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کارسک تولیناپڑے گا، مریم نواز

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۸ فروری ۲۰۲۲

شیئر کریں

پاکستان مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز نے کہاہے کہ تحریک انصاف میں فارورڈ بلاک بن چکا ہے، عدم اعتماد کی تحریک ضرور کامیاب ہوگی، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ انتہائی شرمناک اقدام ہے، مہنگائی ، لاقانونیت اور دہشتگردی پھر واپس آ رہی ہے، عمران خان کوایک ایک پائی کا حساب دینا ہو گا، لندن بھاگنے کی اجازت نہیں دیں گے۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ احتساب عدالت کے جج نے نیب پراسیکیوٹر سے میرے خلاف باربار ثبوت مانگے، لیکن نیب نے عدالت سے چار ہفتے کی مہلت مانگی، یہ لوگ میرے خلاف ایک ثبوت عدالت میں پیش نہیں کر سکے، اگر میرے خلاف کوئی ثبوت ہے تو عدالت میں پیش کریں، ہر پیشی پر عدالت آتی ہوں، عدالت کی جانب سے نیب کو اتنی ڈھیل نہیں دینا چاہئے، عدالت نے نیب پروسیکیوٹر کو تیاری کے لیے چار ہفتے مہلت دی، انصاف میں تاخیر کا مطلب انصاف کی فراہمی سے انکارہے۔مریم نواز نے کہاکہ عمران خان کی ذہنی حالت پر شک ہوتا ہے، یہ دنیا کے واحد وزیراعظم ہے جو عوام کے خرچے پر بنی گالا میں عیاشی کرتے ہیں اور بنی گالہ سے وزیراعظم آفس ہیلی کاپٹر پر آتا ہے۔ آپ کو عوام کا دکھ کیسے پتا ہو کیونکہ آپ کے گھر کا کچن تو کوئی اور چلاتا ہے، اس دور حکومت میں ہر روز ملک کی تباہی ہورہی ہے، ایک ہی جھٹکے میں آپ نے 12روپے پٹرول بڑھا دیا جس سے ہر چیز مہنگی ہو گئی، پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد عوام آپ کو کن الفاظ سے یاد کر تے ہیں، آپ کے لیے شرم کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحافیوں کے معاملات میں پاکستان دنیا کا خطرناک ملک ہے، عمران خان کی حالت دیکھتی ہوں تو مجھے پرویز مشرف کا دور یاد آتا ہے، گزشتہ روز شہری کیخلاف ریاستی ادارے کو استعمال کیا گیا، لوگوں کے گھروں میں ریاستی ادارے کے اہلکاروں کا دیواریں پھلانگ کر جانا افسوسناک ہے،محسن بیگ نے کہا تھا انہوں نے سیاسی معاملات کیلئے آپ کو ایک ارب کا فنڈ اکٹھا کر کے دیا، ہم پر بے جا تنقید ہوئی ہم نے تو کسی کو ایف آئی اے کے ذریعے نہیں اٹھوایا۔مجھے عمران خان کی ذہنی حالت پر ترس آنے لگا ہے، ان کو وزیراعظم ہاس کے کسی کمرے میں بند کر دینا چاہیے، دوسروں پر تنقید کرتے ہیں تو خود بھی حوصلہ رکھیں، اگر غلط کام کئے ہیں تو تنقید برداشت کرنے کا حوصلہ رکھیں، ورنہ سیاست چھوڑ دیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں