پرویز رشید کے کاغذات نامزدگی مسترد
شیئر کریں
الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کے لئے پرویز رشید کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دئیے ۔ لیگی رہنما کے کاغذات نامزدگی پر تحریک انصاف نے اعتراض دائر کیا تھا۔یاد رہے گزشتہ روز پرویز رشید پر 6 اعتراضات داخل ہوئے جن میں سے پانچ اعتراضات رد کر دئیے گئے تھے ۔ ذرائع کے مطابق پرویز رشید پر پنجاب ہاؤس اسلام آباد کے 60 لاکھ کے نادہندہ ہونے کا الزام ہے ۔پی ٹی آئی کی زینب عمیر نے اعتراضات داخل کراتے ہوئے کہا پرویز رشید نے کاغذات نامزدگی جنرل نشست کیلئے جمع کرائے لیکن بیان حلفی ٹیکنو کریٹ کی سیٹ کا ہے اور غلط بیانی پر وہ الیکشن لڑنے کے اہل نہیں، پرویز رشید اپنی تقریروں میں قومی اداروں کے خلاف بات کرتے رہے ہیں، اس لئے آرٹیکل 63 جی کے تحت وہ سینیٹ الیکشن کے لئے موزوں امیدوار نہیں جبکہ پرویز رشید قومی اداروں کا راز لیک کرنے پر قصور وار ٹھہرائے گئے اور جسٹس ریٹائرڈ عامر رضا کی انکوائری رپورٹ کو آج تک چیلنج نہیں کیا گیا۔ایک اور الزام لگایا گیا کہ پرویز رشید نے اپنے ٹیکس اور آمدن کے گوشواروں میں غلط بیانی کی ہے ۔