سندھ بھر میں ٹماٹر 5روپے فی کلو بکنے لگا
ویب ڈیسک
منگل, ۱۸ فروری ۲۰۲۰
شیئر کریں
ضلع بدین سمیت سندھ میں ایک ماہ قبل 400روپے فی کلو قیمت پر فروخت ہونے والا ٹماٹر 5 روپے فی کلو بکنے لگا، قیمت نہ ہونے کے سبب کوڑے دانوں پر ٹماٹروں کے ڈھیر لگ گئے ۔بدین سمیت ملک بھر میں صرف ایک ماہ قبل چار سو روپے فی کلو کی ہوشربا قیمت پر فروخت ہونے والا ٹماٹر شدید ناقدری کا شکار ہوکر 5 روپے فی کلو ہوگیا جس کے باعث متعددکاشتکاروں نے ٹماٹر منڈی میں فروخت کی بجائے کچرے کے ڈھیر کی نذر کر دیئے ۔کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ اب انہیں ٹماٹر کی اتنی قیمت بھی نہیں ملتی کہ کھیت سے منڈی تک فراہمی کا کرایہ پورا ہو ، اس لیے اکثر مقامات پر اب ٹماٹر مویشیوں کی خوراک بن گیا ۔ کاشتکاروں کے مطابق خریدوفروخت میں عدم توازن، حکومتی عدم توجہی کے باعث ٹماٹر کے کاشتکاروں کی اکثریت اور زرعی شعبہ تباہی سے دوچار ہے ۔