میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
زینب کے گھر والوں کا مجرم کو سرِعام پھانسی دینے کا مطالبہ

زینب کے گھر والوں کا مجرم کو سرِعام پھانسی دینے کا مطالبہ

منتظم
اتوار, ۱۸ فروری ۲۰۱۸

شیئر کریں

انسداد دہشت گردی عدالت نے قصور میں زینب سے زیادتی اور قتل کا جرم ثابت ہونے پر مجرم عمران علی کو 4 بار سزائے موت سنادی ہے جس پر مقتولہ زینب کے لواحقین نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔زینب کی والدہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بیان دیا ہے کہ عدالت کا فیصلہ بالکل ٹھیک ہے اور ہم جج کے فیصلے سے متفق بھی لیکن ابھی بھی ہمارا مطالبہ یہی ہے کہ یہ سزا سرِعام دی جائے اور مجرم جہاں سے ہماری بچی کو لے کر گیا تھا اسی جگہ پر اسے بھی پھانسی دی جائے۔زینب کے چچا کا کہنا ہے کہ ہم میڈیا سے شکر گزار ہیں جنہوں نے قدم قدم پر ہمارا ساتھ دیا، ہم فیصلے سے مطمئن ہیں لیکن مجرم کو سرِعام پھانسی دی جائے تاکہ پوری دنیا دیکھے، ہمارا یہ مطالبہ اسلامی اور جائز ہے، اور اگر قانون میں ترمیم کرتے ہوئے مجرم عمران کو سرِعام پھانسی کا مطالبہ مان لیاجائے تو آئندہ کوئی بھی درندہ ایسا گناہ کرنے کا نہیں سوچے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں