میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آصف زرداری کا راؤ انوار سے متعلق اپنے بیان پر افسوس کا اظہار

آصف زرداری کا راؤ انوار سے متعلق اپنے بیان پر افسوس کا اظہار

منتظم
اتوار, ۱۸ فروری ۲۰۱۸

شیئر کریں

آصف زردار ی کی جانب سے راؤ انوار کو بہادر بچہ کہنے پر پیپلز پارٹی کے ترجمان فرحت اللہ بابر نے وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ سابق صدر اور پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے راؤ انوار کے لیے بہادر بچہ کے الفاظ غیرارادری طور پر ادا کیے، ان الفاظ کی ادائیگی کا مقصد کسی کی دل آزاری نہیں، اگر کسی کو اس بات سے تکلیف پہنچی ہے تو وہ اس پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔فرحت اللہ بابر نے کہا کہ سابق صدر نے ماورائے عدالت قتل کو مجرمانہ، قابل نفرت اور ناقابل تسلیم قرار دیا ہے، زبردستی غائب کر دینا اور ماورائے عدالت قتل ایک جیسے جرائم ہیں، آصف زرداری نے ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں