میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پنجاب اور  کے پی اسمبلی کے انتخابات، الیکشن کمیشن نے تیاریاں شروع کر دیں

پنجاب اور کے پی اسمبلی کے انتخابات، الیکشن کمیشن نے تیاریاں شروع کر دیں

جرات ڈیسک
بدھ, ۱۸ جنوری ۲۰۲۳

شیئر کریں

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلی کے انتخابات کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ پنجاب اور خیبرپختونخوا کی اسمبلیاں تحلیل ہونے کے بعد اب الیکشن کمیشن آف پاکستان نے دونوں صوبوں میں انتخابات کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ الیکشن کمیشن نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے گورنرز کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور ایسا تاریخ میں پہلی بار ہوگا کہ صوبائی انتخابات کیلئے گورنرز سے خط و کتابت ہو گی۔ گورنرز سے صوبائی اسمبلی کے عام انتخابات کی حتمی تاریخ لی جائے گی اور الیکشن کمیشن خط میں دونوں گورنرز کو الیکشن کیلئے 3 تاریخیں تجویز کرے گا، گورنر پنجاب اور گورنر خیبرپختونخوا انتخابات کی حتمی تاریخ کا فیصلہ کریں گے۔ الیکشن کمیشن نے ڈی آر اوز اور آر اوز عدلیہ اور بیوروکریسی سے لینے کا فیصلہ کیا ہے اور الیکشن کمیشن جلد ڈی آر اوز اور آر اوز کے لیے افسران کے نام طلب کرے گا۔ الیکشن کمیشن پنجاب انتخابات کیلئے انتخابی عملے کیلئے فہرستیں بھی مانگے گا، فہرستیں ملنے کے بعد الیکشن عملے کو ٹریننگ بھی دی جائے گی۔ واضح رہے کہ اسمبلیوں کی تحلیل کے بعد الیکشن کمیشن آئین کے تحت 3 ماہ میں اسمبلیوں کے عام انتخابات کرانے کا پابند ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں