میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایس بی سی اے حیدرآبادمیں بھتہ خوری پر جاری تنازع عروج پر

ایس بی سی اے حیدرآبادمیں بھتہ خوری پر جاری تنازع عروج پر

ویب ڈیسک
منگل, ۲۵ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد، بھتہ خوری پر جاری تنازع عروج پر، ڈپٹی ڈائریکٹر قاسم آباد کے عہدے پر دو ڈپٹی ڈائریکٹر مقرر کردیے گئے، لوگ پریشانی کا شکار، 18 جولائی کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر عبدالرزاق چانڈیو کو ڈپٹی ڈائریکٹر قاسم آباد کا چارج دیا گیا، پہلے سے مقرر عرس ڈاوچ کو ریلیو نہیں کیا گیا، تفصیلات کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد میں بھتہ خوری پر تنازع عروج پر پہنچ گیا ہے، سسٹم کی جانب سے ریکوری پر چیک اینڈ بیلنس رکھنے کیلئے ایک ڈپٹی ڈائریکٹر کے اوپر دوسرا ڈپٹی ڈائریکٹر تعینات کرکے قواعد و ضوابط کی دھجیاں اڑا دی گئی ہیں، تحصیل قاسم آباد کے ڈپٹی ڈائریکٹر کا عہدہ افسران کیلئے سونے کی چڑیا ہونے کے باعث ایک ہی عہدے پر دو ڈپٹی ڈائریکٹر مقرر کرکے انوکھی مثال قائم کردی گئی ہے، سسٹم کے اہم ترین افسر سمجھے جانے والے اور 10 سال سے ڈپٹی ڈائریکٹر قاسم آباد کے عہدے پر رہنے والے عرس ڈاوچ کی جانب سے مبینہ طور پر لین دین کے معاملات میں گڑبڑ کے بعد 18 جولائی کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر لطیف آباد عبدالرزاق چانڈیو کو ڈپٹی ڈائریکٹر قاسم آباد کا لک آفٹر چارج دے دیا گیا ہے، جبکہ عرس ڈاوچ کو رلیوو نہیں کیا گیا، ایک ہی عہدے پر دو افسران کی تقرری سے لوگ پریشانی کے شکار ہیں اور مذکورہ علاقے کے تمام کام رک گئے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں