میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
راجا ریاض کی بطور اپوزیشن لیڈر تقرری کے خلاف وفاق اور اسپیکر سے جواب طلب

راجا ریاض کی بطور اپوزیشن لیڈر تقرری کے خلاف وفاق اور اسپیکر سے جواب طلب

جرات ڈیسک
بدھ, ۱۸ جنوری ۲۰۲۳

شیئر کریں

لاہور ہائیکورٹ نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجا ریاض کی تقرری کے خلاف درخواست پر وفاق، صوبائی حکومت اور اسپیکر سے آئندہ سماعت تک جواب طلب کر لیا۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجا ریاض کی تقرری کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی جس میں وکیل درخواست گزار نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر راجا ریاض اپنا آئینی کردار ادا نہیں کر رہے، اپوزیشن لیڈر کا عہدہ بہت اہمیت کا حامل ہے جبکہ نگراں سیٹ اپ کی مشاورت اپوزیشن لیڈر سے ہونی ہے۔ وکیل درخواست گزار کے دلائل پر وفاقی حکومت، پنجاب حکومت اور اسپیکر کے وکلا نے جواب داخل کرنے کے لیے مہلت مانگی جس پر عدالت نے تینوں کو آئندہ سماعت تک مہلت دے دی۔ عدالت نے کہا کہ آئندہ سماعت پر ہر صورت میں جواب داخل کرایا جائے، بعد ازاں درخواست پر مزید سماعت 7 فروری تک ملتوی کر دی گئی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں