
این ایف سی آکٹرائے ٹیکس، سندھ حکومت کو 1 کھرب 79 ارب روپے کم ملے
شیئر کریں
رواں مالی سال کے پانچ ماہ میں وفاقی حکومت نے این ایف سی،رائلٹی اورآکٹرائے ٹیکس کی مد میں ایک کھرب 79 ارب روپے کم دیئے این ایف سی تیل گیس کی رائلٹی اور آکٹرائے ضلع ٹیکس کا سندھ کا شیئر سات کھرب 92 ارب ہے وفاقی حکومت نے اس کے عوض سندھ کو چھ کھرب دو ارب روپے دیئے جو چوبیس فیصد کم ہے این ایف سی میں سندھ کا شیئر سات کھرب اٹھائیس ارب روپے ہے سندھ کو پانچ کھرب پچاس ارب روپے دیئے گئے رائلٹی میں سندھ کا شیئر چوالیس ارب تینتیس کروڑ روپے ہے سندھ کو اڑتیس ارب اٹھاون کروڑ روپے دیئے گئے آکٹرائے ضلع ٹیکس میں سندھ کا شیئر انیس ارب ستاون کروڑ روپے ہے سندھ کو بارہ ارب اٹھاسی کروڑ روپے دیئے گئے این ایف سی کی مد میں چوبیس فیصد،رائلٹی کی مد میں تیرہ فیصد اور آکٹرائے ضلع ٹیکس کی مدمیں چونتیس فیصد کم شیئر دیا گیا گذشتہ مالی سال کے پانچ ماہ میں سندھ کا شیئر پانچ کھرب چوہتر ارب روپے تھا سندھ کو چار کھرب ستر کروڑ روپے دیئے گئے گذشتہ مالی سال کے پانچ ماہ میں سندھ کو اٹھارہ فیصد کم شیئر دیا گیا تھا۔