میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ملک مخالف تقریر سندھ پولیس کی درخواست پر علی وزیر پشاور سے گرفتار

ملک مخالف تقریر سندھ پولیس کی درخواست پر علی وزیر پشاور سے گرفتار

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۷ دسمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

خیبر پختونخواہ پولیس نے پشتون تحفظ موؤمنٹ کے رہنما اوررکن قومی اسمبلی علی وزیر کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ پولیس نے علی وزیر کو پشاور کے تھانہ شرقی کی حدود سے اْس وقت گرفتار کیا جب وہ گاڑی میں کہیں جارہے تھے۔واضح رہے کہ محکمہ داخلہ سندھ اور سندھ پولیس نے محکمہ داخلہ خیبرپختونخواہ کو علی وزیر کی گرفتاری کے لیے درخواست دی تھی کیونکہ رکن قومی اسمبلی کے خلاف سندھ میں ملک مخالف تقریر کا مقدمہ درج ہے جس میں وہ مفرور ہیں۔کے پی پولیس حکام کے مطابق علی وزیر کی گرفتاری 54 سی آر پی سی کے تحت کی گئی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق علی وزیر کو سندھ پولیس کے حوالے کیا جائے گا۔قبل ازیں سندھ پولیس اور محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے علی وزیر کی حوالگی کے حوالے سے خیبرپختونخواہ محکمہ داخلہ کو دو علیحدہ علیحدہ خطوط لکھے گئے۔پولیس نے اپنے خط میں لکھا کہ پی ٹی ایم کی 6 دسمبر کو کراچی میں ہونے والی ریلی میں علی وزیر نے ملک مخالف تقریر کی اور پاک فوج کے خلاف ہرزہ سرائی کی۔پولیس کی جانب سے بھیجے جانے والے خط میں کہا گیا کہ علی وزیر کے خلاف مقدمہ درج ہے اور وہ مفرور بھی ہے، خیبرپختونخواہ حکومت گرفتاری اور حوالگی کے حوالے سے مدد فراہم کرے۔دوسری جانب محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے ارسال کیے جانے والے خط میں کہا گیا کہ علی وزیر کو گرفتار کر کے سندھ پولیس کے حوالے کیا جائے۔علی وزیر کے خلاف درج ہونے والی ایف آئی آر کی کاپی بھی میڈیا ذرائع نے حاصل کرلی جس میں بتایا گیا ہے کہ رواں ماہ کی 6 تاریخ کو کراچی میں ہونے والے پی ٹی ایم جلسے میں علی وزیر نے خطاب کرتے ہوئے پاکستان اور پاک فوج کے خلاف ہرزہ سرائی کی جبکہ خطاب میں ملک مخالف باتیں بھی کیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں