میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بھارت میں شہریت ترمیمی ایکٹ سے متعلق حالات پر گہری نظر ہے ،امریکی محکمہ خارجہ

بھارت میں شہریت ترمیمی ایکٹ سے متعلق حالات پر گہری نظر ہے ،امریکی محکمہ خارجہ

ویب ڈیسک
منگل, ۱۷ دسمبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

بھارت میں شہریت کے متنازعہ قانون کے خلاف مظاہروں اور کریک ڈائون پر امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کیا گیا ہے کہ بھارت میں شہریت ترمیمی ایکٹ سے متعلق حالات پر گہری نظر ہے ۔امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ پر امن مظاہرین کے احتجاج کے تحفظ اور احترام کی اپیل کرتے ہیں۔امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت میں احتجاج کرنے والوں سے بھی تشدد سے باز رہنے کی اپیل کرتے ہیں۔ مذہبی آزادی اور یکساں سلوک کا احترام جمہوریت کے بنیادی اصولول ہیں ۔ بھارت جمہوری اقدار کو مد نظر رکھتے ہوئے مذہبی اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ کرے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں