فاٹا معاملے کو سیاست کی نذرکرنے کی کوشش ہورہی ہے، وزیراعظم شاہد خاقان
شیئر کریں
کوہاٹ(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ فاٹا کے معاملے کو سیاست کی نذر کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے لیکن ہم ایک سو سال سے زائد پرانے نظام کو ختم کرنے جا رہے ہیں۔کوہاٹ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ (ن) لیگ واحد جماعت ہے جو صرف باتیں نہیں کام بھی کرتی ہے، اسی کارکردگی کی بنیاد پر انتخابات میں جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن)خدمت کی سیاست کرتی ہے، الزام کی نہیں اور نواز شریف نے جو بھی وعدے کیے وہ پورے کیے ہیں، 20 سال میں وہ کام نہیں ہوئے جو 4 سال میں کیے، ساتھی ہی مسلم لیگ(ن)کی حکومت نے ملک میں انتشار کا مقابلہ کیا۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ فاٹا کے معاملے کو سیاست کی نذر کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے لیکن ہم ایک سو سال سے زائد پرانے نظام کو ختم کرنے جا رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) ووٹوں کی نہیں خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے، یہی وجہ ہے کہ آمرکی حکومت رہی، پیپلزپارٹی کی حکومت رہی لیکن کوئی کام نظر نہیں آتا۔