میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایم کیو ایم  نے ایک بار پھر حکومت سے علیٰحدگی کا اشارہ دے دیا

ایم کیو ایم نے ایک بار پھر حکومت سے علیٰحدگی کا اشارہ دے دیا

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۷ نومبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے معاہدے پر عمل نہ کیے جانے پر حکومت سے علیٰحدگی کا اشارہ دے دیا۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم رہنما خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ بھی معاہدے پر چلے لیکن عمل نہیں ہوا تو ہم الگ ہوگئے اگر موجودہ حکومت نے بھی معاہدے پر عمل نہیں کیا تو ہم الگ ہوجائیں گے۔ مخالفین اس وقت ہمارے خلاف بدترین الزامات لگا رہے ہیں، ہم جو بلدیاتی نظام کراچی کے لیے مانگ رہے ہیں پورے ملک کے لیے مانگتے ہیں۔خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ سب کو کراچی کے معاملے میں پیٹ میں درد کیوں ہوجاتا ہے، ڈی لمیٹیشن اور 140 اے ہمارا آئینی مطالبہ ہے، ہم کہتے ہیں کہ پہلے ڈی لمیٹیشن اور 140 اے پر عمل کروائیں۔ ہمارے یہ دونوں مطالبات پر عمل کراکر بے شک بلدیاتی انتخابات کروالیں، یہ مطالبات ایک ہفتے میں پورے ہوسکتے ہیں۔ قانونی و آئینی تقاضوں کے لیے سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ میں درخواست دی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں خواجہ اظہار کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی سراج الحق اورجماعت اسلامی نعیم الرحمان میں فرق ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں