میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ پرونشل ہائی ویز فضل منگی نے ٹینڈرز کی مد میں کروڑوں کا چونا لگا دیا

محکمہ پرونشل ہائی ویز فضل منگی نے ٹینڈرز کی مد میں کروڑوں کا چونا لگا دیا

ویب ڈیسک
منگل, ۱۷ نومبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

محکمہ پرونشل ہائی ویز، سابق ایگزیکٹو انجینئر فضل منگی نے ٹینڈرز کی مد میں کروڑوں کا چونا لگا دیا، اینٹی کرپشن نے ابتدائی تحقیقات مکمل کرلیں، فضل منگی، ہیڈ کلرک اختر وسان اور ٹینڈر کلرک نے این آئی ٹیز میں ہیراپھیری کرکے من پسند افراد کو بھاری کمیشن کے عوض ٹھیکے دیے۔اینٹی کرپشن نے ابتدائی رپورٹ تیار کرلی، تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن حیدرآباد نے محکمہ ورکس اینڈ سروسز کے شعبہ پرونشل ہائی ویز میں کروڑوں روپے کے ٹھیکوں کی خرد برد کی ابتدائی تحقیقات مکمل کرلی ہیں، اینٹی کرپشن رپورٹ کے مطابق ٹینڈرز کے مد میں سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق مختلف کاموں کیلئے تین این آئی ٹیز جاری کی گئیں جنہیں بعد میں چیف انجینئر کے حکم پر کینسل کیا گیا اور بعد میں انہیں این آئی ٹیز کے ذریعے کام دیے گئے، سیپرا کی ریونیو کمیٹی اور کمپلینٹ ریزڈیسل کمیٹی نے بھی این آئی ٹیز اور طریقہ کار کو غیر قانونی قرار دیا تھا۔ ایگزیکٹو انجینئر فضل منگی، ہیڈ کلرک اختر وسان اور ٹینڈر کلرک شوکت علی سیال نے ملی بھگت کرکے کم ریٹ دکھانے والے ٹھیکیداروں کے بڈ میں ریٹ زیادہ دکھائے اور زیادہ دکھانے والوں کے کم دکھا کر من پسند افراد کو بھاری کمیشن کے عوض ٹھیکے دیے۔ واضح رہے کہ اینٹی کرپشن نے پرونشل ہائی وے حیدرآباد کے آفس پر چھاپہ مار کر ریکارڈ ضبط کیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں