میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سیکورٹی فورسز کی کاآپریشن،کمانڈر نیک محمد عرف نیکو عرف عمر ماراگیا

سیکورٹی فورسز کی کاآپریشن،کمانڈر نیک محمد عرف نیکو عرف عمر ماراگیا

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۷ ستمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

سوات میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں سابقہ تحریک طالبان سوات گروپ کا دہشتگرد کمانڈر ہلاک ہوگیا۔ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاعات پر سیکورٹی فورسز اور سی ٹی ڈی نے سوات کے علاقے فضاگٹ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران سابقہ تحریک طالبان سوات کا کمانڈر نیک محمد عرف نیکو عرف عمر ہلاک ہوگیا۔ہلاک دہشتگرد کمانڈر سابقہ تحریک طالبان سوات کے سربراہ ملا فضل اللہ کا قریبی ساتھی تھا جبکہ ہلاک دہشتگرد سوات میں عسکریت پسندی کے ابتدائی دنوں میں تحریک طالبان سوات کی کوڑے مارنے والی ٹیم کا رہنما تھا۔دہشتگرد کمانڈر عسکریت پسندی کے عروج کے دور میں سوات میں سیکیورٹی فورسز کے خلاف درجنوں دہشتگردانہ سرگرمیوں میں بھی ملوث تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں