میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
دونوں افسران نے پکڑا تو گولیاں چل گئیں،سوک سینٹر میں فائرنگ کے ملزم کا بیان

دونوں افسران نے پکڑا تو گولیاں چل گئیں،سوک سینٹر میں فائرنگ کے ملزم کا بیان

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۷ ستمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

کراچی کے سوک سینٹر میں گزشتہ روز ہونے والی فائرنگ کی تحقیقات جاری ہیں۔ سوک سینٹر میں فائرنگ کے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا اور پولیس نے فائرنگ کرنے والے زخمی ملزم عبدالحفیط کا بیان قلمبند کرکے اسے باقاعدہ گرفتار کرلیا ہے۔واقعے کا مقدمہ مقتول وسیم عثمانی کے بھائی کلیم عثمانی کی مدعیت میں نیو ٹاؤن تھانے میں درج کیا گیا۔ دوسری جانب پولیس نے فائرنگ کرنے والے ملزم عبدالحفیظ کا بیان قلمبند کرلیا ہے جس کے مطابق مقتول دونوں افسران سے کام کے معاملے پر تنازع چل رہا تھا، متعدد بار کام کے معاملے پر بات نہ ہونے پر اداس ہوا اور فائرنگ کے لیے پستول گھر سے لایا تھا۔ملزم کا کہنا ہے کہ دونوں افسران نے کمرے میں پکڑنیکی کوشش کی تو پستول نکال لی، دونوں افسران نے پکڑا تو گولیاں چل گئیں، اندازہ نہیں تھا کہ اتنے فائر ہوجائیں گے۔پولیس نے واقعے کی جگہ سے ملنے والے پستول کو فارنزک کے لیے بھیج دیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں