نوازشریف صاحب ، آپ سے پہلے ڈالر 40 روپے کا بھی تھا، حماد اظہر
شیئر کریں
رہنما پاکستان تحریک انصاف حماد اظہر نے کہا ہے نواز شریف نے ٹی وی پر عوام کو ایک بار پھر گمراہ کرنے کی کوشش کی ہے۔ نواز شریف اب بھی ماضی میں رہ رہے ہیں۔نواز شریف کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے حماد اظہر کا کہنا تھا نواز شریف نے کہا ان کے دور میں ڈالر 105روپے کا تھا۔ "میاں صاحب آ پ سے پہلے ڈالر 40 اور 60روپے کا بھی تھا۔ ڈالر کو 105 پر رکھنے کی وجہ سے 2017 میں شدید معاشی بحران آیا۔ قوم کے تیس ارب ڈالر مصنوعی ایکس چنج ریٹ کی نذر کئے گئے۔ آپ کے پیدا کردہ معاشی بحران کو بانی پی ٹی آئی نے اپنی دور حکومت میں سنبھالا۔ بجلی کی قیمت بڑھنے کی وجہ وہ مہنگے معاہدے ہیں جو نواز شریف دور میں کیے گئے۔ تحریک انصاف کے دور میں بجلی کی قیمت سولہ روپے تک تھی جو آپکے دور میں بڑھی ہے۔ میاں صاحب آپ نے ڈیل کر کے اپنے بھائی اور بیٹی کے لئے حکومت لی۔ آپ کو صرف اقتدار چاہیے تھا۔ بھولی بھالی شکل سے عوام کو گمراہ نہیں کر سکتے۔