میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
منشیات فروش کراچی میں امن وامان کامسئلہ پیداکررہے ہیں، مرادعلی شاہ

منشیات فروش کراچی میں امن وامان کامسئلہ پیداکررہے ہیں، مرادعلی شاہ

ویب ڈیسک
منگل, ۱۷ اگست ۲۰۲۱

شیئر کریں

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وفاقی حکومت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ کوئلے کو ملک کے دیگر حصوں تک پہنچانے کے لیے تھر کول فیلڈ اسلام کوٹ سے چھور تک 105 کلو میٹر ریلوے لائن تعمیر کی جائے۔ یہ بات انہوں نے پیر کے روز وزیراعلیٰ ہاؤس میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی پیک امورخالد منصور سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں وزیر توانائی امتیاز شیخ ، وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سرمایہ کاری قاسم نوید ، وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری ساجد جمال ابڑو ، سیکرٹری سرمایہ کاری زاہد عباسی اور سیکرٹری توانائی طارق شاہ نے شرکت کی۔مراد علی شاہ نے کہا کہ تھر کا کوئلہ ایک بہت بڑا قومی خزانہ ہے اور اسے تمام کول فائر پاور پلانٹ اور ملک کے دیگر پروجیکٹ میں استعمال ہونا چاہیے۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ایک نجی فرم کے ذریعے اسلام کوٹ سے چھور تک 105 کلومیٹر ریلوے لائن کی تعمیر کا فزیبلٹی اسٹڈی تیار کی گئی ہے۔قبل ازیں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ڈی جی نارکوٹکس نے ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیراعلیٰ سندھ نے ڈائریکٹر جنرل اینٹی نارکوٹک فورس (اے این ایف) میجر جنرل غلام شبیر ناریجو کو بتایا کہ وہ پہلے ہی صوبائی پولیس کو ڈرگ مافیا کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن شروع کرنے کی ہدایت جاری کر چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ منشیات فروش اور منشیات کا کاروبار کرنے والے اور ان کے سپلائرز نہ صرف نئی نسلوں کا مستقبل تباہ کر رہے ہیں بلکہ صوبے بالخصوص کراچی شہر میں امن و امان کا مسئلہ بھی پیدا کر رہے ہیں۔انہوں نے ڈائریکٹر جنرل اے این ایف پر زور دیا کہ وہ صوبائی پولیس کی مدد کریں اور نشے کے عادی افراد کی بحالی میں بھی مدد کریں۔ڈی جی اینٹی نارکوٹک نے وزیراعلیٰ سندھ کو یقین دلایا کہ ڈرگ مافیا اور ان کے گروہوں کے خاتمے کے حوالے سے ان کی فورس صوبائی پولیس کی مدد کرے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں