پاکستان عوامی تحریک کا لاہور میں دھرنا، چور پکڑا گیا قاتل باقی ہے، طاہر القادری
شیئر کریں
لاہور(کورٹ/بیورورپورٹ) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ چور پکڑا گیا ہے قاتل ابھی باقی ہے اور نواز شریف کے پیچھے اصل قوت پنجاب کا اقتدار ہے، جبکہ نواز شریف کا انقلاب نواز شہباز بچاؤ انقلاب ہے، سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کے ورثاء کو آج تک کوئی نہیں خرید سکا، جبکہ آج کا دھرنا جسٹس باقر نجفی کمیشن کی رپورٹ کے لیے ہے، احتجاج کی تحریک ختم نہیں ہوگی چلتی رہے گی، نااہل وزیر اعظم کہتے ہیں آئینی ترامیم کرکے رہیں گے، نواز شریف بتائیں ووٹ کے تقدس کو پہلے پامال کس نے کیا، ووٹوں کی خرید و فروخت بریف کیس کی سیاست کس نے شروع کی وہ آئین سے امانت اور صداقت کو نکالنا چاہتے ہیں ووٹ کا تقدس بھی نواز شریف نے ہی پامال کی ا ن لیگ والے ارکان اسمبلی کی بولیاں لگاتے ہیں نواز شریف نے صدر کے ساتھ مل کر بے نظیر کو نکالا سیاست میں کرپشن کو متعارف کرایا جبکہ چھانگا مانگا کی سیاست بھی انہوں نے شروع کروائی پاکستان کے جمہوری نظام کو تباہ و برباد کیا 10سال تک ضیاء الحق کی گود میں پرورش پائی اور 35سال سے ملک میں برسراقتدار ہیں ووٹ کا تقدس نواز شریف نے ہی پامال کیابدھ کے روز مال روڈ پر دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج کا دھرنا جسٹس باقر نجفی کمیشن کی رپورٹ کے لیے ہیاحتجاج کی تحریک ختم نہیں ہوگی چلتی رہے گی۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے سانحہ ماڈل ٹاؤن پر جسٹس باقر نجفی کمیشن رپورٹ منظر عام کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس کیس میں آخری حد تک جائیں گے اور شریف برادران کو پھانسی ہو گی۔قبل ازیں لاہور ہائیکورٹ نے عوامی تحریک کو ایک دن کیلئے مال روڈ استنبول چوک پر دھرنا دینے کی اجازت دیدی، عوامی تحریک نے عدالت کو یقین دہانی کرائی ہے کہ رات دس بجے دھرنا ختم کر دیا جائے گا۔گزشتہ روز مسٹرجسٹس مامون رشید شیخ نے تاجر نعیم میر کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل اسد منظور بٹ نے موقف اختیار کیا کہ مال روڈ پر دھرنے کی وجہ سے کاروباری سرگرمیاں متاثر ہوتی ہیں، جبکہ دہشت گردی کے خدشات بھی موجود ہیں۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ فریقین مل بیٹھ کر اس مسئلے کاحل نکالیں۔ طاہر القادری سے ٹیلی فونک رابطہ کرنے کے بعد عوامی تحریک کے وکیل نے عدالت میں یقین دہانی کرائی ہے کہ دھرنا نہیں دیا جائے گا، بلکہ آج رات دس بجے طاہر القادری کی تقریر کے بعد کارکن اور سانحہ ماڈل ٹائون کے شہداء کے لواحقین منتشر ہو جائیںگے، اس یقین دہانی پر عدالت نے عوامی تحریک کو ایک دن کے لیے جلسہ کرنے کی اجازت دیدی، عدالت نے عوامی تحریک کو ہدایت کی ہے کہ سیکورٹی کے معاملے پر پولیس اور انتظامیہ سے تعاون کریں، جبکہ پولیس کو ہدایت کی گئی ہے کہ سکیورٹی کیلئے موثر انتظامات کیے جائیں، عدالت نے ہدایات جاری کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔