میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ ہائیکورٹ نے عبدالحفیظ شیخ کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی

سندھ ہائیکورٹ نے عبدالحفیظ شیخ کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی

جرات ڈیسک
منگل, ۱۷ مئی ۲۰۲۲

شیئر کریں

سابق وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے نیب گرفتاری سے بچنے کے لئے ٹرانزٹ حفاظتی ضمانت کے لئے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔ عدالت نے ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کے ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض 10روز کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔ عبدالحفیظ شیخ کے بھائی کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی کہ ان کے بھائی کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنس زیرسماعت ہے جہاں پر انہیں پیش ہونا ہے لیکن نیب سے گرفتاری کاخدشہ ہے لہذا ٹرانزٹ حفاظتی ضمانت منظور کی جائے۔ سندھ ہائی کورٹ نے عبدالحفیظ شیخ کی10 روزہ حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے نیب کو ا ن کی گرفتاری سے روک دیا ہے۔ عدالت نے ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کو ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا ہے۔ نیب ریفرنس کے مطابق ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے سافٹ وئیر پروگرامنگ کے لیے ایک نجی کمپنی کو فائدہ دیا تھا جس سے قومی خزانہ کو ایک کروڑ 10لاکھ ڈالرز سے زائد کا نقصان پہنچا تھا۔ اس حوالے سے احتساب عدالت میں ان کے خلاف نیب ریفرنس زیر سماعت ہے اوروہ ان الزامات کاسامنا کرنا چاہتے ہیں لہذا انہیں احتساب عدالت میں پیش ہونے کے لیے مہلت دی جائے جس پر عدالت نے ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی 10روز کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کر لی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں