ذیشان ذکی اپنی ہی بہن صائمہ کے کروڑوں روپے ڈکار گئے
شیئر کریں
صائمہ بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے بانی سلیم ذکی کی بیٹی صائمہ جاوید کے کروڑوں روپے صائمہ جاوید ڈکار گئے، ذیشان ذکی نے کروڑوں روپے ہڑپنے کے باوجود صائمہ جاوید کی تمام املاک پر بھی قبضہ کرلیا۔ جراٗت کو موصول دستاویز کے مطابق صائمہ بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے بانی سلیم ذکی کی بیٹی صائمہ جاوید نے سندھ ہائی کورٹ میں ان کی املاک پر ذیشان ذکی کے قبضے سے متعلق درخواست دائر کی ہے، صائمہ جاوید نے دائر درخواست میں موقف اختیارکیا ہے کہ سلیم ذکی نے تعمیراتی کاروبار صائمہ جاوید کی 1980 میں پیدائش کے دو ماہ بعد صائمہ کے نام سے شروع کیا، سلیم ذکی نے کئی انٹرویوز ، خاندانی تقریبات اور دیگر مواقع پر پورے خاندان کے سامنے برملا اور واضح طور پر کہا کہ صائمہ بلڈرز کا لوگو یا ٹریڈ مارک یا کمپنی کا نام صرف صائمہ سے ہی تعلق رکھتا ہے کیونکہ سلیم ذکی کو اپنے بیٹے ذیشان سلیم ذکی کے بجائے بیٹی صائمہ سے پیاراور محبت تھی، سلیم ذکی نے اپنی بیٹی صائمہ کے نام پر کئی رہائشی اور کمرشل تعمیراتی منصوبے شروع کیے، منصوبوں اور املاک کی دستاویزات صائمہ جاوید کے دستخط سے صائمہ بلڈرز کے مرکزی دفتر میں موجود ہیں، سلیم ذکی نے تعمیراتی کاروبار کے ساتھ ساتھ املاک صائمہ کے نام پر منتقل کیں اور ذیشان ذکی کی لالچ کو دیکھتے ہوئے کاروبار، املاک اور رقوم سے دور رکھا، صائمہ جاوید نے خاندانی تعلقات بہتر رکھنے، صائمہ بلڈرز کی ساکھ برقرار رکھنے اور نیک نیتی سے ذیشان ذکی کو ماہانہ 4 لاکھ روپے وظیفہ، چیک اور کیش کے ذریعے 45 کروڑ روپے، 40 کروڑ روپے کے پرائز بانڈ اور 3 کروڑ 20 لاکھ روپے کی مالیت کی گاڑی ٹویوٹا لینڈ کروزر دے دی۔ سلیم ذکی کی بیٹی صائمہ جاوید کی جانب سے ذیشان ذکی کو کروڑوں روپے کیش، کروڑوں روپے کے پرائز بانڈ اور گاڑی دینے کے باوجود ذیشان ذکی نے صائمہ بلڈرز اینڈ ریئل اسٹیٹ ڈیولپرز کی تمام املاک،پلاٹس، زمینوں، صائمہ بلڈرزکی رہائشی اور کمرشل اسکیموں، سلیم ذکی کے 60 بینک اکاؤنٹس ، منقولہ اور غیر منقولہ املاک پر قبضہ کر کے صائمہ جاوید کو اس کے جائز قانونی حق سے محروم کردیا ہے۔