میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اینٹی کرپشن جنوبی سرکل میں چہیتے افسران خلاف ضابطہ تعینات

اینٹی کرپشن جنوبی سرکل میں چہیتے افسران خلاف ضابطہ تعینات

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۷ مارچ ۲۰۲۱

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) اینٹی کرپشن افسران خلاف ضابطہ تعیناتی کا سلسلہ جاری، جنوبی سرکل میں او پی ایس پر ڈپٹی ڈائریکٹر اور اسٹنٹ ڈائریکٹر کا تقرر،راشد علی کو اضافی چارج نواز دی گئی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر مقرر، شفقت سومرو بھی او پی ایس پر ڈپٹی ڈائریکٹر کے عھدے پر مقرر، تفصیلات کے مطابق محکمہ اینٹی کرپشن میں قواعد و ضوابط کی دہجیان اڑاتے ہوئے من پسند افسران کو مقرر کرنے کا سلسلہ جاری ہے، چہیتے افسران کو قواعد ضوابط اور عدالتی احکامات کے برخلاف اینٹی کرپشن جنوبی سرکل میں او پی ایس پر ڈپٹی ڈائریکٹر اور اسٹنٹ ڈائریکٹر مقرر کیا گیا ہے، ملنے والے دستاویزات کے مطابق صوبائی مینجمنٹ سروس گروپ کے دونوں افسران شفقت سومرو جو کہ اصل میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہیں کو قواعد ضوابط اور عدالتی احکامات کے برخلاف اینٹی کرپشن جنوبی سرکل میں او پی ایس پر ڈپٹی ڈائریکٹر جبکہ سیکشن افسر اینٹی کرپشن چیئرمین آفس راشد علی کو اضافی چارج دیکر ڈپٹی ڈائریکٹر جنوبی آفس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر مقرر کیا گیا ہیواضع رہے کہ محکمہ کے اپنے کئی افسران اس وقت پوسٹنگ کے بغیر سائیڈ پوسٹوں پر مقرر ہیں جبکہ ان کی جگہ پر دوسرے محکموں سے ڈیپوٹیشن پر آنے والے افسران محکمہ اینٹی کرپشن کی اھم جگہوں پر تعنیات ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں