میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کورونا ضوابط کی خلاف ورزی،شادی ہال سیل

کورونا ضوابط کی خلاف ورزی،شادی ہال سیل

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۷ مارچ ۲۰۲۱

شیئر کریں

کراچی کے علاقے کلفٹن میں کرونا وائرس سے متعلق نافذ العمل ایس او پیز کی خلاف ورزی پر شادی ہال کو سیل کردیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر جنوبی ارشاد علی سوڈھر کی سخت ہدایات پر ضلع جنوبی میں اسسٹنٹ کمشنر سول لائن نے ایس او پیز پر عمل درآمد کروانے کیلئے کارروائی کی۔ اس دوران کلفٹن میں شادی ہال بینکوئٹ سیل کردیا گیا۔ شادی کی تقریب مقررہ وقت سے زائد اوقات میں جاری تھی۔اسسٹنٹ کمشنر سول لائن ولید بیگ کے مطابق خلاف ورزی پر دی پام مارکی کو سیل کیا گیا ہے۔ ہال میں انڈور سیٹنگ اور ایس او پیز کی خلاف ورزی جاری تھی۔ لوگوں کی اکثریت بغیر ماسک کے موجود تھی۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ کرونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں