میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی میں سہ روزہ کراچی تبلیغی اجتماع اختتام پزیر ،لاکھوں افراد کی شرکت

کراچی میں سہ روزہ کراچی تبلیغی اجتماع اختتام پزیر ،لاکھوں افراد کی شرکت

ویب ڈیسک
پیر, ۱۷ فروری ۲۰۲۵

شیئر کریں

 

اجتماع میں لوگ قافلوں کی شکل میں شریک ہوئے،اتوار کو بعد از فجر ڈاکٹر سلیم کا خصوصی بیان
اسلام کی سربلندی، فلاح، پاکستان کی سلامتی و بقا اور لوگوں کے مسائل کے لیے خصوصی دعا

عالمی تبلیغی جماعت کے تحت منگھو پیر کے علاقے اورنگی ٹائون گلشن بہار میں سہ روزہ کراچی تبلیغی اجتماع اتوار کی صبح 10 بجے دعا کے ساتھ اختتام پزیر ہوگیا۔اجتماع میں لاکھوں افراد نے شرکت کی جبکہ اتوار کی صبح بھی دعا میں شریک ہونے کے لیے شہر بھر سے بڑی تعداد میں لوگ قافلوں کی شکل میں شریک ہوئے۔اتوار کو بعد فجر ڈاکٹر سلیم کا خصوصی بیان ہوا۔اجتماع میں ہدایات مولانا ضیا الحق دیں ۔اجتماع کے اختتام پر خصوصی دعامولانا احمد بٹلہ نے کرائی۔اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے علما کرام نے کہا کہ اسلام امن کا درس دیتا ہے،ایک دوسرے کا احترام کریں،مساکین اور یتیموں کا خیال کریں،اسلامی تعلیمات پر عمل کریں،دعوت تبلیغ سے جوڑ جائیں۔یہ دنیا زندگی عارضی ہے۔اصل زندگی کی تیاری کریں۔اپنے وقت کو برباد نہ کریں۔دین کے کام کو عام کرنے سے کامیابی ملے گی۔اپنی زندگی کو سادہ رکھیں،فضولیات سے پرہیز کریں۔اپنے حاجات اور مشکلات کی دوری کے لیے پنج وقت باجماعت نمازوں کا اہتمام کریں۔اجتماع میں اسلام کی سربلندی، انسانیت کی فلاح، پاکستان کی سلامتی اور بقا اور لوگوں کے مسائل کے لیے خصوصی دعا بھی گئی۔ اجتماع پر ایک ہزار سے زائد ایک سال، چار ماہ، ایک چلے اور سہ روزے کے تبلیغی قافلوں کی تشکیل ہوئی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں