میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
گیس کسی جہاز سے نہیں ، زمین سے پراسرار طور پر نکلی ہے ۔علی زیدی

گیس کسی جہاز سے نہیں ، زمین سے پراسرار طور پر نکلی ہے ۔علی زیدی

ویب ڈیسک
پیر, ۱۷ فروری ۲۰۲۰

شیئر کریں

وفاقی وزیر برائے پورٹ اینڈ شپنگ علی زیدی نے کہا ہے کہ گیس کے اخراج کا واقعہ کسی جہاز کے لنگرانداز ہونے سے پیش نہیں آیا، جیکسن مارکیٹ کے قریب زمین سے یہ گیس نکلی ہے تاہم اس کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں، کسی پر الزام نہیں لگا سکتے ۔یہ بات انہوں نے نجی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، وفاقی وزیر علی زیدی نے کیماڑی میں پراسرار گیس کے اخراج پر ہونے والی ہلاکتوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نیوی کی بائیو لوجیکل اینڈ کیمیکل ڈیمیج کنٹرول (این بی سی ڈی) ٹیم نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں، کسی جہاز کے لنگر انداز ہونے سے یہ واقعہ پیش نہیں آیا۔علی زیدی نے کہا کہ ریلوے کالونی میں جیکسن مارکیٹ کے قریب پراسرار گیس کا اخراج ہوا ہے ، پراسرار گیس کے اخراج کے تعین اور تحقیقات کیلئے کے پی ٹی، پولیس اور سندھ حکومت کے پاس بھی وسائل نہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ گزشتہ رات ماسک پہنے بغیر خود متاثرہ علاقوں میں گئے تاکہ لوگوں کا ڈر ختم ہو، سوشل میڈیا پر جس جہاز کی ویڈیو وائرل ہوئی وہ سویا بین کا جہاز تھا، وہ جہاز ملائیشیا کا ہے جس کا نام ہرکولیز ہے ، اس گیس کا کسی جہازسیاخراج نہیں ہوا۔وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ واقعے پر سوشل میڈیا پربھارتی پروپیگنڈا زیادہ لگ رہا ہے جو لوگ متاثرہ علاقے میں تھے وہی پراسرار گیس سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ دمہ کے مریضوں پر زیادہ اثر ہوا۔ صورتحال کنٹرول میں ہے اسپتال میں خود مریضوں سے ملا ہوں، تحقیقاتی رپورٹ آنے کے بعد سب کو تفصیلات سے آگے کرینگے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سعید غنی کی کسی بات کا جواب نہیں دینا چاہتا اور نہ اس واقعے پر سیاست کرنا چاہتا ہوں، پولیس، ڈی سی، ڈاکٹر عاصم اور ناصر شاہ کا بھی شکریہ ادا کرتاہوں، سعید غنی سے متعلق جتنی باتیں ہیں وہ ڈاکٹر رضوان کی رپورٹ میں لکھی ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں