میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حیدرآبادپی ایس 61، شرجیل میمن پر مدمقابل امیدوار کو اغواء کروانے کا الزام

حیدرآبادپی ایس 61، شرجیل میمن پر مدمقابل امیدوار کو اغواء کروانے کا الزام

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۷ جنوری ۲۰۲۴

شیئر کریں

شرجیل کے مدمقابل امیدوار نے سید نیاز حسین نجفی نے اپنے اغواء میں ملوث پی پی رہنما کا بھانڈا پھوڑ دیا ، پی ایس 61 کے امیدوار نے اپنے اغوا سے متعلق پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ایس ایچ او ٹنڈوجام نے اغوا کیا اور شرجیل میمن کے منیجر اعجاز کھوسو نے جبری انگوٹھے لگوائے واضح رہے کہ گزشتہ دنوں مبینہ لاپتہ شرجیل میمن کے مد مقابل پی ایس61 کے آزاد امیدوار سید نیاز حسین نجفی نے مزید بتایا کہ وہ گھر میں بیٹھے تھے ، ایس ایچ او ٹنڈوجام اندر داخل ہوئے اور گاڑی میں بٹھا کر منہ پر کپڑا ڈہانپ دیا ، کافی دیر گھمانے کے بعد اندازے کے مطابق ٹنڈو قیصر لایا گیا ، جہان اعجاز کھوسو کے آواز پہچانی ، جس نے بولا کہ تمہاری اتنی اوقات نہیں کہ انتخاب لڑو اور اس نے دستخط کرنے کا کہا جس پر میں نے دستخط سے انکار کیا تو زبردستی انگوٹھے لگوائے گئے ، حامیوں کی جانب سے روڈ بلاک کرنے بعد شرجیل اور راول کے فون آئے کہ آزاد کر دو اور جو مطالبات ہیں وہ قبول کریں ، بڑی بدنامی ہو رہی ہے ، آزاد امیدوار نے چیف جسٹس سے مطالبہ کیا کہ وہ ازخود نوٹس لے کر شرجیل میمن کو نااہل قرار دیا جائے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں