میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پنجاب کی 56کمپنیوں میں سے ایک بھی نہیں بچے گی، چیف جسٹس گلزار احمد

پنجاب کی 56کمپنیوں میں سے ایک بھی نہیں بچے گی، چیف جسٹس گلزار احمد

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۷ جنوری ۲۰۲۰

شیئر کریں

چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد نے کہا ہے کہ پنجاب کی 56کمپنیوں میں سے اب ایک کمپنی بھی نہیں بچے گی۔چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے ڈپٹی جنرل منیجر لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کی نوکری پر بحالی کی درخواست کی سماعت کی۔ درخواست گزار محمد حنیف نے کہا کہ لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ پنجاب حکومت کی 56 بنائی گئی کمپنیوں میں سے ایک کمپنی ہے ، لاہور ٹرانسپورٹ پرائیویٹ کمپنی لمیٹڈ میں بطور ڈپٹی منیجر کام کر رہا تھا لیکن مجھے قواعد کے برخلاف نکال دیا گیا۔جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ جس عہدے پر کام کررہے تھے وہ عہدہ ہی ختم ہو گیا۔چیف جسٹسگلزار احمد نے کہا کہ پنجاب کی ان 56کمپنیوں میں سے اب ایک بھی نہیں بچے گی، ان کے اب سب لوگ گھر جائیں گے ، یہ ساری کمپنیاں ختم ہو جائیں گی، اب ان میں کوئی نہیں رہے گا۔عدالت عظمی نے درخواست خارج کرتے ہوئے لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کی ذیلی کمیٹی کو محمد حنیف کا کیس دوبارہ دیکھنے کی ہدایت کردی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں