آرمی پبلک اسکول پشاور کے شہداء کی 10ویں برسی آج منائی جائے گی
ویب ڈیسک
پیر, ۱۶ دسمبر ۲۰۲۴
شیئر کریں
آرمی پبلک سکول پشاور کے شہداء کی 10ویں برسی آج ( پیر) کے روز منائی جائے گی ۔ 16 دسمبر 2014 کو ہونے والے غیر انسانی حملے میں دہشتگردوںنے نے آرمی پبلک سکول پشاور کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 140 سے زائد طلبہ اور اساتذہ کو بیدردی سے شہید کر دیا گیا تھا۔اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میں تقریبات منعقد کی جائیں گی جس میں اس سانحہ کو موضوع بنایا جائے گا، شمعیں روشن کی جائیں گی اورشہداء کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کی جائے گی۔زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی جانب سے شہید بچوں اور اساتذہ کو ان کی قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔