میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
افغانستان کو ضرورت کے وقت تنہا چھوڑنا کسی کے مفاد میں نہیں ہوگا، عمران خان

افغانستان کو ضرورت کے وقت تنہا چھوڑنا کسی کے مفاد میں نہیں ہوگا، عمران خان

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۶ دسمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ افغانستان کو ضرورت کے وقت تنہا چھوڑنا کسی کے مفاد میں نہیں ہوگا، ہنگامی صورتحال اور انسانی المیے سے بچنے کی خاطر پاکستان افغان عوام کیلئے ہر ممکن مدد فراہم کریگا، حکومت پاکستان نے افغان عوام کی مدد کیلئے 5 ارب روپے کی امداد مختص کی ہے۔وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی برائے افغانستان کا دوسرا اجلاس ہوا۔اجلاس میں وفاقی وزرا شاہ محمود قریشی، فواد احمد، شیخ رشید، اسد عمر، مشیران شوکت ترین اور عبدالرزاق داود، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، قومی سلامتی مشیر ڈاکٹر معید یوسف اور سینئر سول و عسکری حکام شریک ہوئے۔وزیر اعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہنگامی صورتحال اور انسانی المیے سے بچنے کی خاطر پاکستان افغان عوام کیلئے ہر ممکن مدد فراہم کرے گا۔ انہوں نے کہاکہ افغانستان کو ضرورت کے وقت تنہا چھوڑنا کسی کے مفاد میں نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان نے افغان عوام کی مدد کیلئے 5 ارب روپے کی امداد مختص کی ہے۔ وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ پاکستان کے راستے افغان عوام کو امداد دینے والے بین الاقوامی اداروں کو سہولیات فراہم کی جائیں۔ ایپکس کمیٹی کے شرکا ء نے افغانستان میں ہنگامی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ پاکستان اتوار کو او آئی سی ممالک کے وزرائے خارجہ کے خصوصی اجلاس کی میزبانی کر رہا ہے۔ اس خصوصی اجلاس میں افغان عوام کی مشکلات کو اجاگر کیا جائے گا اور انکی مدد کے حوالے سے گفتگو ہوگی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں