میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اسلحہ اسمگلر مافیا آزاد ، ملکی سرحدوں سے گلی کوچوں تک جدید ہتھیاروں کی اسمگلنگ

اسلحہ اسمگلر مافیا آزاد ، ملکی سرحدوں سے گلی کوچوں تک جدید ہتھیاروں کی اسمگلنگ

ویب ڈیسک
پیر, ۱ جنوری ۲۰۲۴

شیئر کریں

کراچی ( رپورٹ / سجاد کھوکھر ) سندھ سمیت پاکستان کے تمام صوبوں میں ملکی اور بین الاقوامی اسلح اسمگلروںکا نیٹ ورک برقرار ہے ، ملکی سرحدوں سے گلی کوچوں تک جدید ہتھیار اور دھماکہ خیز مواد پہنچانے والی مافیا آزاد ہے ، محکمہ پولیس ودیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی غفلت کے باعث کراچی سمیت ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں غیر قانونی ہتھیاروں کے ذخائر ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔ ذمہ دار ذرائع کے مطابق بلوچستان میں پاکستان علیحدگی پسند دہشت گرد گروپ کو بھارتی خفیہ ایجنسی راء جدید ہتھیار اسمگل کرکے پہنچارہی ہے تو دوسری جانب جدید ہتھیاروں ، دھماکہ خیز مواد کی اسمگلنگ میں بین الاقوامی مافیاز بھی مقامی آلہ کاروں کی مدد سے پاکستان میں اپنا منظم نیٹ ورک قائم رکھتی ہیں ،جنہوں نے کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں اسمگل شدہ جدید ہتھیار ،دھماکہ خیز مواد اور مختلف اقسام کے اسلحہ بھاری مقدار میں چھپا رکھا ہے ، اسلحہ اسمگلنگ میں ملوث مافیا کے خلاف برسوںسے کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی ، یہی وجہ ہے کہ کراچی سمیت ملک کے دیگر شہروں میں اس دھندے سے وابستہ مختلف گروہ ملکی سرحدوں سے گلی کوچوں تک جرائم پیشہ افراد کو ہر قسم کا ہتھیار باآسانی فراہم کرتے ہیں ، ذرائع کا کہنا ہے کہ شہری ودیہی علاقوں کے جرائم پیشہ گروہوںکے ساتھ کچے کے ڈاکوؤں کو بھی جدید ہتھیاروں اسمگلنگ مافیاپہنچاتی ہے جبکہ پاکستان میں مذہبی فسادات کی خاطر مختلف مکاتبہ فکر کے علماء اکرام کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی اسمگل شدہ اسلحہ استعمال کیے جانے کا پتا لگا ہے ، اس کے برعکس سندھ پولیس کی سالانہ رپورٹ میں ضبط شدہ اسلحہ ودیگر ہتھیاروں سے متعلق جو اعداد وشمار جاری کیے گئے ہیں ، وہ اونٹ کے منہ میں زیرے کے مصداق ہیں ، صوبے سندھ میں پولیس نے سال 2023 ء کے دوران مجموعی طور پر 6 اعشاریہ 569 کلو گرام دھماکہ ، 4 راکٹ ، 124 ہینڈ گرنیڈ ، 93 ہزار 211 گولہ بارود ، 9 ہزار 714 پستول ، ریوالور اور ماؤزر ، 186 رائفلیں ، 554 شاٹ گنز ، ریپیٹر ، 202 ایس ایم جی ، کلاشنکوف ، 3 ایم پی فائیو ، 11 عدد جی تھری رائفلیں ، 2 عدد ایل ایم جی ایک اینٹی ایئر کرافٹ گن برآمد کی ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ پولیس بین الاقوامی اسمگلرمافیا کے خلاف تو درکنار مقامی کارندوں کو بھی پکڑنے میں ناکام ہوچکی ہے ، پولیس انویسٹی گیشن میںاسلحہ اسمگلنگ میںملوث مافیا ناتو بے نقاب کیا جاتا ہے اور ناہی ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں