میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سب رجسٹرار آفس قاسم آباد کرپشن کا گڑھ بن گیا

سب رجسٹرار آفس قاسم آباد کرپشن کا گڑھ بن گیا

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۶ دسمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

سب رجسٹرار آفس قاسم آباد کرپشن کا گڑھ بن گیا، سرعام رشوت کی وصولی جاری، سب رجسٹرار اشفاق شاہ نے نجی ایجنٹس چھوڑ دیے، روزانہ لاکھوں روپے وصول، رجسٹری، اٹارنی پاور و منتقلی پیسوں کے بغیر ناممکن بن گئی، بااثر سب رجسٹرار کے آگے شہری بے بس، تفصیلات کے مطابق سب رجسٹرار آفس قاسم آباد کرپشن کا گڑھ بن گیا ہے، روزنامہ جرأت کو موصول ہونے والی ویڈیوز میں دن 12 بجے کے بعد سب رجسٹرار آفس منڈی کا منظر پیش کرنے لگتی ہے جس میں سینکڑوں ایجنٹس لوگوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹتے نظر آتے ہیں، سب رجسٹرار قاسم آباد اشفاق شاہ نے نجی ایجنٹس آفس میں مقرر کردیے ہیں، جن کو بخشش دیے بغیر جائز کام ناممکن ہے، رجسٹری، اٹارنی پاور، رجسٹری کی منتقلی سمیت ٹیکس کے معاملات میں روزنامہ لاکھوں روپے کی رشوت وصولی سرعام جاری ہے، جبکہ شہری بااثر سب رجسٹرار کے آگے بے بس دکھائی دیتے ہیں، روزنامہ جرأت کی جانب سے رشوت کی سرعام وصولی پر سب رجسٹرار اشفاق شاہ سے موقف لینے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے فون کاٹ دیا، قاسم آباد کے رہائشیوں نے وزیراعلی سندھ، صوبائی وزیر ریونیو و دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ کرپٹ سب رجسٹرار کو عہدے سے ہٹا کر عوام کو پریشانی سے نجات دلائی جائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں