میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیراعظم عمران خان کی نور خان ائیر بیس پر امریکی سینیٹر لنزے گراہم سے ملاقات

وزیراعظم عمران خان کی نور خان ائیر بیس پر امریکی سینیٹر لنزے گراہم سے ملاقات

ویب ڈیسک
پیر, ۱۶ دسمبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

وزیراعظم عمران خان نے نور خان ائیر بیس پر امریکی سینیٹر لنزے گراہم سے ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان بذریعہ ہیلی کاپٹر نور خان ائیر بیس پہنچے جہاں انہوں نے امریکی سینیٹر لنزے گراہم کی زیر قیادت میں 4رکنی وفد سے ملاقات کی۔ملاقات میں وزیراعظم کے ہمراہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز زلفی بخاری اور وزیر داخلہ بریگیڈئیر ریٹائرڈ اعجاز شاہ بھی موجود تھے ۔امریکی سینیٹر لنزے گراہم وفد کے ہمراہ اسلام آباد پہنچے ، لنزے گراہم خصوصی طیارے پر نور خان ایئر بیس پر پہنچے ، امریکی سفیر پال جونز، دفتر خارجہ کے حکام نے استقبال کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں