میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پارٹی سے اختلافات عدالتی معاملات ہیں، چودھری نثار

پارٹی سے اختلافات عدالتی معاملات ہیں، چودھری نثار

منتظم
هفته, ۱۶ دسمبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وفاقی وزیرچودھری نثار کا کہنا ہے کہ میں نے نوازشریف کو عدلیہ سے محاذ آرائی کرنے سے روکا تھا اور یہی روکنا میرا اور پارٹی میں اختلافات کی وجہ بنا۔راولپنڈی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیرداخلہ چودھری نثار کا کہنا تھا کہ مجھے ملک کی مختلف جماعتوں نے اپنی جماعت میں شامل ہونے کی پیشکش کی لیکن میں نے اپنی جماعت مسلم لیگ (ن) کو نہیں چھوڑا، پرویز مشرف نے بھی مجھے خریدنے کی بہت کوشش کی اور مجھے انتخابات میں شکست دینے کے لئے 5 ان پڑھ وزیر بھی استعمال کئے لیکن پرویز مشرف کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔چودھری نثار کا کہنا تھا کہ میں 35 سال سے مسلم لیگ (ن) میں ہوں اور میں نے ہمیشہ پارٹی میں سچ بولا، آج بھی پارٹی سے میرے اختلافات کی وجہ عدالتی معاملات ہیں، میں نے نوازشریف کو عدلیہ سے محاذ آرائی سے روکا تھا اور یہ روکنا میرا اپنی جماعت سے اختلافات کی وجہ بن گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں