عالمی شہرت یافتہ مصری فٹبالر محمد صلاح کو کورونا کا وبائی مرض لاحق
ویب ڈیسک
پیر, ۱۶ نومبر ۲۰۲۰
شیئر کریں
مصر کے مشہور عالمی شہرت یافتہ فٹبالر محمد صلاح کو بھی کورونا وائرس نے جکڑ لیا ہے۔محمد صلاح میں وبا کی علامات کے بعد ان کا ٹیسٹ کروایا گیا تھا جو مثبت ا?یا۔ مصری فٹبال ایسوسی ایشن نے لیجنڈ فٹبالر کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی ہے۔کورونا ٹیسٹ کے مثبت ا?تے ہی محمد صلاح نے ایس او پیز پر عمل درا?مد کرتے ہوئے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔دوسری جانب مصری ٹیم کے دیگر کسی کھلاڑی کا ٹیسٹ مثبت نہیں آیا ہے۔ کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی وجہ سے اب محمد صلاح 17 نومبر کو لیورپول کی نمائندگی نہیں کر سکیں گے۔ خیال رہے کہ اس روز لیورپول کا ٹوگو کیخلاف میچ شیڈول ہے۔