میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سپریم کورٹ،بدعنوانی کے مقدمات میں وزیراعلیٰ سے اجازت لینے کا اختیار معطل

سپریم کورٹ،بدعنوانی کے مقدمات میں وزیراعلیٰ سے اجازت لینے کا اختیار معطل

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۶ نومبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

سپریم کورٹ نے اینٹی کرپشن مقدمات میں وزیر اعلیٰ کی اجازت دینے کا اختیار معطل کر دیا۔ عدالت نے ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔ جمعہ کو چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے ڈی جی اینٹی کرپشن کی درخواست پر سماعت کی۔ ڈی جی اینٹی کرپشن حسین اصغر کی طرف سے صفدر شاہین پیرزادہ ایڈووکیٹ پیش ہوئے ۔ڈی جی اینٹی کرپشن نے موقف اختیار کیا کہ بڑے بیوروکریٹس کیخلاف کارروائی کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب کی اجازت لازمی ہے ، وزیر اعلیٰ اجازت نہ دے تو بیوروکریٹس کیخلاف مقدمہ درج نہیں کر سکتے ۔عدالت نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سے کرپشن مقدمات میں اجازت لینے کا اختیار غیر آئینی ہے ، سیاسی اجازت لینا تو فوجداری قوانین کی بنیادی روح سے ہی متصادم ہے ۔ سپریم کورٹ نے اینٹی کرپشن انکوائریوں سے متعلق لاہور ہائیکورٹ میں زیر سماعت مقدمات 2 ہفتوں میں نمٹانے کا حکم دے دیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں